وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے چین میں موسمی ‘ہیومن میٹانیفری وائرس’ تشخیص کے بعد پاکستان میں اس کی موجودگی کو مانیٹر کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں اب تک اس وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے، حکام نے کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اختیط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزارت نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو اس وائرس کی قریب سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صحت کے حکام اور میڈیکل ماہرین کے درمیان صورتحال کا جائزہ لینے اور ردعمل کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ویڈیو لنک میٹنگ کا شیڈول کیا گیا ہے۔
طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ ایچ ایم پی وی وائرس سانس کی نالی کے ذریعے پھیلتا ہے اور بنیادی طور پر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ عام علامات میں نزلہ، کھانسی اور بخار شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ وائرس پاکستان میں موجود ہے، اس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
“اگر وائرس میں اہم جینیاتی تبدیلیاں نہ آئیں تو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے،” طبی ماہرین نے یقین دہانی کرائی۔ وزارت نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔