بھارت کے معروف اداکار سونو سود اپنی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کے لیے مشہور ہیں، ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے ایک بار انہیں شراب پینے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی اور ان کے مشروب میں شراب ملانے کی کوشش کی لیکن سونو کا عزم مضبوط رہا اور انہوں نے اس مشروب کو نہ پیا۔
ایک انٹرویو میں سونوسود نے شراب سے دور رہنے اور اپنے “دبنگ” کو-اسٹار سلمان کیجانب سے ان کے مشروب میں شراب ملانے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں بالکل بھی شراب نہیں پیتا، بہت سے کو-اسٹارز نے مجھے شراب پلانے کی کوشش کی، وہ کہتے تھے کہ اس کو آج ٹرائی کروا کے رہیں گے، بہت لوگوں نے میرے گلاس میں چپکے سے شراب ملانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان بھائی کو بڑا شوق رہتا تھا، وہ کہتے تھےکہ ایک کام کر ذرا، ریڈ بل کے اندر ڈال کے لا تھوڑی سی۔
سونو نے مزید کہا کہ وہ چالاکی سے مجھے ایک گلاس دیتے اور میں واپس دے دیتا، وہ مسلسل دیکھتے رہتے کہ میں نے گلاس کسی اور کو تو نہیں دے دیا، جب کسی کو شراب پینے کا شوق ہوتا ہے، تو وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی پئیں، جو کہ ٹھیک ہے لیکن نہیں پی کبھی، مجھے کبھی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
اسی انٹرویو میں سونوسود نے یہ بھی بتایا کہ وہ ویجیٹیرین ہیں اور ان کی روزمرہ کی خوراک بہت بورنگ ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے چپاتی کھانا چھوڑ دیا ہے، دوپہر کے کھانے میں وہ صرف “ایک چھوٹا کٹورا دال اور چاول” کھاتے ہیں، ناشتے میں وہ “انڈے کی سفیدی کا آملیٹ، سلاد، ایووکاڈو، سبزیاں یا پپیتا” کھاتے ہیں۔
سونو اپنی موسٹ اویٹڈ ڈائریکٹوریل ڈیبیو فلم ’فتح‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں، یہ فلم ایک دلچسپ کہانی پر مبنی ہے جو سائبر کرائم کے خلاف جدوجہد پر مرکوز ہے اور یہ کہانی کورونا وبا کے دوران پیش آنے والے حقیقی واقعات سے متاثر ہے۔
سونو کے ساتھ اس فلم میں جیکولین فرنینڈس، وجے راز اور نصیرالدین شاہ جیسے اسٹارز بھی شامل ہیں۔
“فتح” ہائی آکٹین ایکشن سیکوینسز اور ایک دلکش کہانی کے ساتھ آئے گی، شکتی ساگر پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیوز کے تحت بنائی گئی یہ فلم سائبر کرائم اور اس کے معاشرے پر اثرات پر روشنی ڈالنے کا عزم رکھتی ہے، یہ فلم 10 جنوری کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔