تازہ تر ین

’گیم چینجر‘ ایونٹ سے غائب کیارا اڈوانی، اسپتال میں داخل؟

بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کے اسپتال میں داخل ہونے کی قیاس آرائیوں پر داکارہ کی ٹیم نے وضاحت جاری کر دی۔

اداکارہ کیارا اڈوانی کو ممبئی میں اپنی فلم ‘گیم چینجر‘ کے ٹریلر لانچ اور پریس میٹ میں شرکت کرنی تھی لیکن وہ تقریب میں شامل نہ ہو سکیں۔

 یہ خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ اسپتال میں داخل ہیں جس پر ان کی ٹیم نے وضاحت جاری کی۔

اداکارہ کی ٹیم کے مطابق، کیارا اسپتال میں داخل نہیں ہیں، انہیں مسلسل کام کی وجہ سے تھکن ہو گئی ہے، اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایونٹ کے دوران تقریب کے میزبان نے اعلان کیا تھا کہ کیارا اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے تقریب میں موجود نہیں ہیں، تاہم، ان کی بیماری کی تفصیلات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے کہ کیارا اڈوانی فلم ’گیم چینجر‘ میں رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی ٹیم نے لکھنؤ میں فلم کا ٹیزر لانچ کیا۔ ایک منٹ طویل اس ٹیزر میں رام چرن کو تعلیمی میدان سے لے کر ایکشن تک جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کلپ میں وہ غنڈوں سے لڑتے اور کیارا کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئے۔

یہ فلم سیاست کی دنیا پر مبنی ہے، کہانی ایک انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) افسر کے گرد گھومتی ہے، جو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف لڑائی لڑتا ہے اور شفاف انتخابات کے لیے کام کرتا ہے۔ فلم کے ہدایتکار ایس شنکر ہیں، اور یہ 10 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کیارا اڈوانی نے 7 فروری 2023 کو اداکار سدھارتھ ملہوترا سے شادی کی تھی۔ یہ جوڑا اپنی فلم شیرشاہ کی شوٹنگ کے دوران محبت میں مبتلا ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain