تازہ تر ین

، شاہ رخ خان پیچھے بھارتی اداکارہ آگے , آخر وہ اداکاہ ہے کون؟!

سنیما میں کامیابی کا اندازہ کسی بھی چیز سے زیادہ باکس آفس کی آمدنی کے لحاظ سے لگایا جاتا ہے، اداکاروں کی اہمیت کا تعین اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کی فلمیں ریلیز ہونے پر کتنی کمائی کر سکتی ہیں۔

اس اندازے کے مطابق خانز بالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ستارے ہیں، تینوں میں سے ہر ایک – شاہ رخ، سلمان، اور عامر – نے اپنے کیریئر میں عالمی باکس آفس پر 7000 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر رکھی ہے۔

لیکن اس کے باوجود وہ ایک ایسی اداکارہ کو نہیں ہرا سکتے جو 10,000 کروڑ بھارتی روپے کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہی۔’

وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ دیپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستانی سنیما کی سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون اسٹار کے طور پر ابھری ہیں۔

تمام زبانوں میں اپنے نام پر متعدد ہٹ فلموں کے ساتھ، اداکارہ نے اپنے اردگرد کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے۔

ان کی شاندار فلموگرافی نے انہیں بھارت کے سب سے بڑے ستاروں سمیت اپنے ساتھی مرد اداکاروں سے آگے نکلنے کا موقع فراہم کیا۔

18 سال پر محیط کیریئر میں دیپیکا کی فلموں نے عالمی سطح پر باکس آفس پر مجموعی طور پر 10,200 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

جس میں ان کی بھارتی فلموں سے تقریباً 8000 کروڑ، اور ان کی واحد ہالی ووڈ ریلیز – ‘XXX: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ سے $345 ملین (تقریباً 2200 کروڑ بھارتی روپے) کی آمدنی شامل ہیں۔

دیپکا کی بہت سی ہٹ فلمیں ان کے مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں (جیسے جوان کی کامیابی کا سہارا شاہ رخ یا کالکی کا پربھاس کو دیا جاتا ہے)، لیکن اداکارہ نے خود بھی ہٹ فلمیں دی ہیں، جیسے پدماوت وغیرہ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دو سال پہلے تک دیپیکا بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ نہیں تھیں بلکہ وہ تمام اداکاروں (مرد اور خواتین دونوں) میں ٹاپ 5 میں بھی شامل نہیں تھیں۔

آج، وہ دونوں فہرستوں میں سرفہرست ہیں جس کی وجہ 2023 اور 2024 میں ریلیز ہونے والی ان بلاک بسٹر فلمز ہیں، ان دو سالوں میں وہ 5 فلموں میں نظر آئیں، جن میں سے تین فلموں یعنی ‘پٹھان’، ‘جوان’، اور ‘کالکی 2898 اے ڈی’ نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

دیگر دو فلموں یعنی ‘فائٹر’ اور ‘سنگھم اگین’ نے بھی 300 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی کمائی کی، جس کے نتیجے میں، دیپیکا ان دو سالوں میں باکس آفس کی اپنی مجموعی آمدنی میں 4000 کروڑ سے زیادہ کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہندوستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین ستاروں کی فہرست میں پریانکا چوپڑا (6000 کروڑ) اور کترینہ کیف (5500 کروڑ) سے بہت زیادہ آگے ہیں۔

یہاں تک کہ مرد ستارے بھی اب ان سے پیچھے ہیں، شاہ رخ خان (9000 کروڑ)، اکشے کمار (8300 کروڑ)، سلمان خان (7500 کروڑ)، اور عامر خان (7200 کروڑ) سبھی دیپیکا سے پیچھے ہیں۔

دیپیکا کے پاس اس کمائی میں مزید اضافہ کرنے کا موقع ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر کالکی 2 اور برہمسترا 2 میں کام کریں گی، یہ وہ دو میگا فلمیں ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ کئی سو کروڑ کمانے کی صلاحیت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain