تازہ تر ین

الو ارجن کس زخمی بچے کی عیادت کے لیے اسپتال گئے؟

اداکار اللو ارجن پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ میں شدید زخمی بچے کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے۔

  4 دسمبر کو  پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران 9 سالہ بچے سری تیج بری طرح زخمی ہوگیا تھا جبکہ بھگدڑ میں سری تیج کی والدہ 35 سالہ ریوتی کی موت ہو گئی تھی۔

اب اداکار شدید زخمی ہونے کے بعد اب تک اسپتال میں زیر علاج سری تیج کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سری تیج کے والد باسکھر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے خاندان کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا۔

یہ دورہ اداکار نے پشپا 2 بھگدڑ کیس میں باقاعدہ ضمانت ملنے کے بعد کیا ہے  جنہیں 13 دسمبر کو پشپا 2 بھگدڑ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد عدالت نے انہیں 14 روز کی عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا لیکن اداکار کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جب تک عبوری ضمانت پر ہیں سری تیج سے ملاقات نہ کریں۔

اب جب کہ اداکار کو باقاعدہ ضمانت مل گئی ہے، انہوں نے نجی اسپتال کا دورہ کیا جہاں سری تیج ایک ماہ سے زیر علاج ہیں، ان کے ساتھ پروڈیوسر دل راجو بھی تھے۔

یاد رہے کہ 4 دسمبر کو ریوتی، ان کے شوہر بھاسکر، بیٹا سری تیج اور بیٹی سنویکا پشپا 2 کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کے لیے حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر پہنچے۔

جب اللو ارجن اپنے مداحوں کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے اچانک تھیٹر پہنچے تو بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں ریوتی کی موت واقع ہوئی۔

اس کے بعد تھیٹر انتظامیہ اور اللو ارجن کے خلاف کیس درج کیا گیا اور ابتدائی طور پر سندھیا تھیٹر کے مالکان اور منیجر کوگرفتار کیا گیا تھا۔

13 دسمبر کو اللو ارجن کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا اور عبوری ضمانت ملنے کے باوجود رات بھر چنچل گوڈا جیل میں رکھا گیا۔

قبل ازیں، اللو ارجن نے ریوتی کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا اور سری تیج کے لیے طبی امداد کے علاوہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کا عطیہ دیا تاہم اس واقعے پر ملنے والے شدید ردعمل کی وجہ سے انہوں نے امدادی رقم بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی تھی۔

ان کے علاوہ پشپا 2 کے  میکرز اور ڈائریکٹر سوکمار نے بھی خاندان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔a


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain