بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی بائیوپک کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکر گئیں۔
دیکھا جائے تو ثانیہ مرزا کا نام دیگر خواتین کیلئے ایک مثال ہے جو اپنی زندگی میں مشکلات دیکھنے کے باوجود ہمت و حوصلے سے سب کے دل جیت رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔
شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا اب اپنے بیٹے ازہان ملک کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی تمام تر توجہ بیٹے کی بہتر سے بہترین پرورش پر مرکوزکیے ہوئی ہیں۔
ان سب کے دوران ثانیہ مرزا کی بائیوپک کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی گردش کرنا شروع ہوگئیںکیونکہ ثانیہ مرزا کو دبئی کی اسپورٹس ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیے جانے کے بعد بہت سی ذمہ داریاں نبھانی ہیں اور شاید اسی لیے ان کے شاندار کیریئر کو دیکھتے ہوئے، ان کی کہانی یقینی طور پر بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن ثابت ہوسکتی ہے۔
اگرچہ کہ اس بائیوپک کا عملی آغاز نہیں ہوا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اس بارے میں کہتی ہیں کہ بہت سے لوگ اس بائیوپک کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں انہیں کوئی پیشکش نہیں ملی، جب تک کہ انہیں انکے مینیجر سے کوئی اطلاعات موصول نہ ہوں’۔
اسی دوران بطور سنگل پیرنٹ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ،’چاہے میں اپنی زندگی میں کچھ بھی کروں، میرا بیٹا ازہان ہمیشہ میری اولین ترجیح رہے گا۔ پروفیشنل ذمہ داریوں کے باوجود، وہ ہمیشہ میری توجہ کا مرکز رہے گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں دوسرے کام نہیں کرتی۔ بس میں اپنی چیزوں کو ازہان کے ارد گرد رکھنے کی کوشش کرتی ہوں جتنا ممکن ہو۔’
ٹینس اسٹار نے عوامی شخصیت ہونے کے ناطے مسلسل لوگوں کی نظر میں رہنے کے دباؤ پر بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ’مشہور ہونا یا نہ ہونا اپنی مشکلات کے ساتھ آتا ہے۔ دباؤ سے زیادہ میں ایک ذمہ داری محسوس کرتی ہوں۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ بہت سے بچے آپ کو دیکھتے ہیں، تو آپ کو اپنی شخصیت کو لے کر ایک خاص ذمہ داری ہوتی ہے کہ آپ خود کو کس طرح پیش کرتے ہیں۔’
انکا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ’ میں عوام میں جتنا ممکن ہو خود کو ہی پیش کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ مجھے یہ مقام حاصل کر کے عاجزی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں دل سے بات کرتی ہوں۔