تازہ تر ین

ماہرہ خان کا سال نو کا پہلا پیر: خاص یا عام؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے  سال نو کے  پہلے ’پیر ’کی تمام تر مصروفیات کا احوال تصاویر کی صورت میں سنادیا۔

ڈراما ’شہرِزات‘، ‘ہمسفر’ اور فلم ‘دی لیجنڈز آف مولا جٹ’ کے سبب پاکستان سمیت بھارت میں بھی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اپنے دلکش فیشن سینس اور مزیدار باتوں کی بدولت مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔

لیکن اسی کے ساتھ ساتھ بات کریں اداکارہ کے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی تو وہ یہاں بھی اپنی دلکش پوسٹس سے ہر لمحہ نہ صرف مداحوں سے جڑی رہتی ہیں بلکہ اپنی زندگی کی تمام قیمتی لمحات کو بھی شیئر کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نئے سال کے پہلے پیرکی اپنی تمام تر مصروفیات تصاویر کی صورت میں شیئر کردیں۔

مذکورہ پوسٹ کی پہلی جھلک ماہرہ خان کے گلابی لباس میں ملبوس خوشگوار سیلفی کی ہے، جبکہ دوسری جھلک میں ماہرہ خان  کی ممکنہ اپنے والد کیساتھ کیک تھامے ایک اسنیپ شامل تھی۔

علاوہ ازیں تیسری اور چوتھی تصویر میں بالترتیب مرر سیلفی اور دوستوں کے ہمراہ ماضی کی ایک اسنیپ دیکھی گئی ، ساتھ ہی دو تصاویر میں سے ایک ماہرہ خان کا فوٹو شوٹ شامل تھا اور آخری تصویر میں اداکارہ کو فیس ماسک لگائے دیکھا گیا۔

ان تمام تر جھلکیوں کا کولاج شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ،’سال 2025 کا پہلا منڈے’۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے منڈے کی جھلکیوں سے خاصا لطف اندوز ہوتے نظر آئے اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain