تازہ تر ین

دسمبر 2024 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں

آئی سی سی نے دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

نامزد کھلاڑیوں میں  بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقا  کے ڈین پیٹرسن شامل ہیں۔

جسپریت بمراہ نے دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز میں 22 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھارت کیخلاف 144 رنز بنانے اور 17 وکٹیں لینے پر نامزد کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن سری لنکا کیخلاف شاندار بولنگ پرفارمنس پرپہلی بار پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقا کی نونکولولیکو ملابا اور آسٹریلیا کی اینابیل سوتھرلینڈ کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain