تازہ تر ین

بھارت کی ناکام فلم آسکرز کی فہرست میں شامل

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سوریہ کی فلم ’کنگووا‘ آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم ’کانگووا‘ ایسی فلم ہے جس کو 2024 میں ریلیز کے بعد باکس آفس پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں فلم کے شور شرابے والے بیک گراؤنڈ میوزک اور دیگر اداکاروں کے کم اسکرین ٹائم پر شائقین نے شکایات کیں وہیں حیران کن طور پر اس فلم نے ایک خاص اعزاز حاصل کر لیا ہے، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

جنوبی بھارتی مشہور اداکار سوریا کی فلم ’کانگووا‘ کو آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ سرُتھائی شیوا کی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آسکر 2025 کے لیے مختلف ممالک کی فلم انڈسٹری کی 323 عالمی فلموں کے ساتھ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکار سوریا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اسے فلم کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے آسکر کی فہرست میں جگہ بنانے پر حیرت کا بھی اظہار کیا، کیونکہ ریلیز کے بعد اسے ملا جلا ردعمل ملا تھا اور اس کی کمائی بھی لاگت سے کم تھی۔

یاد رہے کہ فلم ’کانگووا‘ نے باکس آفس پر مایوس کن طور پر 96 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو 350 کروڑ کے بڑے بجٹ پر بننے والی فلم کے لیے بےحد کم تھا اور اس فلم کے پروڈیوسرز کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بابی دیول نے بھی بطور وِلن کردار نبھایا تھا جس کو شائقین کی جانب سے بےحد سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کانگووا کو سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد 8 دسمبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے، جہاں اسے ڈیجیٹل طور پر نشر کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain