فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سویلینز کی حالت زار سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔
سپریم کورٹ میں جمع قیدیوں کو حاصل سہولیات سے متعلق رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 28 میں سے 27 ملزمان جیل میں ہیں، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سویلینز کو جیل رولز 1978 کے مطابق تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل کے میڈیکل آفیسر نے جیل میں داخلے کے وقت میڈیکل اسکریننگ کی، قیدیوں کو آفیشل مینیو کے مطابق دن میں تین مرتبہ گرم اور معیاری کھانا دیا جاتا ہے، قیدیوں کو بستر اور کمبل کی سہولت بھی جیل حکام کی جانب سے دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اہل خانہ سے ہر جمعے کو ملاقات کی سہولت بھی دی گئی ہے، ملاقات کے دن اہلخانہ کھانا، پھل اور دیگر اشیا لا سکتے ہیں،ملزمان کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ دفعہ 3 کے تحت سزا سنائی گئی۔