ہونٹوں پر تِل کی بدولت پاکستان سمیت بھارت میں بھی کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری کی دلکش اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر شوبز کی دنیا کو الوداع کہہ کر دین کی راہ پر گامزن ہونے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیزادہ نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری شادی کی خبروں کی مسلسل تردید کرنے کے بعد اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں اپنے مایوں لُک کی تصاویر اپلوڈ کرکے مداحوں کو زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنادی۔
نیلم کی جانب سے دبئی میں کی جانے والی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ایک جانب انہیں نئے سفر کی مبارکباد دی گئی وہیں دوسری جانب کئی صارفین اداکارہ کو ‘گولڈ ڈگر‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔
اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں کا جواب دیتے ہوئے حال ہی میں رابی پیرزادہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔
اپنی انسٹاگرام رِیل میں سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ اداکارہ نیلم منیر پر کی جانے والی ٹرولنگ پر صارفین کو کرارا جواب دیتی نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اپنی انسٹاگرام ریل میں اداکارہ رابی پیزادہ کا کہنا تھا کہ ‘آج کل سوشل میڈیا پر ایک خبر کافی زیادہ گردش کررہی ہے اور وہ ہے اداکارہ نیلم منیر کی شادی، جس پر آنے والے لوگوں کے منفی کمنٹس پڑھ کر مجھے شدید دکھ پہنچا ہے‘۔
رابی کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نیلم منیر کو ان کی شادی کیلئے ٹرولنگ کا نشانہ بنارہے ہیں‘۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم کیوں کسی کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے اور ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہمیں دوسروں کی خوشی میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ نقص نکالنا ہوتا ہے‘۔
رابی کا مزید کہنا تھا کہ‘ نیلم نے شادی کرکے حلال کام کیا ہے، اب ان کا شوہر پاکستانی ہو عربی ہو تا افریقی، امیر ہو یا غریب اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے‘۔
اپنی ویڈیو کے اختتام پر رابی نے اپنی پوری ٹیم کی جانب سے اداکارہ زندگی کے نئے سفر پر گامزن ہونے کیلئے اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے 2 جنوری کی شب کو اپنے مایوں لک کی فوٹوز اپلوڈ کرتے مداحوں سے شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دبئی میں ہونے والی شادی کی دیگر تقریبات میں مداح اداکارہ کے ہر لُک پر عش عش کرتے نظر آرہے ہیں۔