بھارت کے لائیو میوزک سین میں ایک اور فنکار کی جانب سے کنسرٹ ٹوور کے اعلان نے موسیقی کے دیوانوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔
2024 میں دلجیت دوسانجھ نے اپنے دل-لومیناتی کنسرٹ کے ذریعے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور اب، یہ یو یو ہنی سنگھ کا وقت ہے۔
ریپر اور گلوکار نے ایک طویل وقفے کے بعد کچھ عرصہ قبل ہی میوزک انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور وہ اپنے ملینیئر انڈیا ٹور کے ساتھ اپنے سامعین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ہنی سنگھ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کنسرٹ ٹوور کا اعلان کیا اور ان کے مداح یہ سن کے بے تابی سے تفصیلات کے منتظر نظر آئے۔
ہنی سنگھ نے ملینیئر انڈیا ٹور کا اعلان شیئر کیا اور اس کی تاریخوں، شہروں اور مزید کے بارے میں تمام تفصیلات بھی فراہم کیں۔
22 فروری سے ممبئی سے شروع ہونے والے شو کے بعد مختلف شہروں میں کل 10 شوز لائن اپ ہیں اور ان کا انڈیا ٹور 5 اپریل کو کولکتہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ کا کنسرٹ صرف 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شائقین کے لیے ہوگا اور وہ ان شوز کے دوران چار گھنٹے تک لائیو پرفارم کریں گے اور اپنے ہٹ گانے جیسے براؤن منڈے، بلیو آئیز اور دیگر گائیں گے۔
ہنی سنگھ کے ملیننیئر ٹورر کے لیے ٹکٹ ہفتہ کو لائیو ہوئے اور ریکارڈ وقت میں سب کے سب فروخت بھی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آن لائن ایپ زوماٹو پر ورچوئل لائن میں 20,000 سے زیادہ شائقین ٹکٹوں کے لیے انتظار کرتے نظر آئے اور تمام ٹکٹس ابتدائی 10 منٹ میں فروخت ہوگئے۔
کنسرٹ کے جنرل ٹکٹوں کی اصل قیمت 1499 روپے تھی لیکن زیادہ طلب کی وجہ سے قیمتیں بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئیں۔
رواں ہفتے کے اوائل میں ہنی سنگھ نے ایک ویڈیو کے ذریعے بھارت میں اپنے آنے والے ٹوور کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کیا۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گلوکار-ریپر نے لکھا کہ ‘لوگوں اس تجربے کو ہاتھ سے مت جانے دیں!! کرم پورہ کی گلیوں سے لے کر ملینیئر کوریڈورز تک، یہ ہے آپ کا YoYo… ملینیئر ٹور صرف ایک ٹور نہیں ہے، یہ میری کہانی ہے جیسے اب۔ میں آپ سب کے ساتھ جیوں گا’۔۔