تازہ تر ین

روہت کو کرکٹ میں رنگ لگ گیا، ڈومیسٹک میں بھی ناکام

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بیٹ کا زنگ اُتر نہ سکا۔

ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ڈمیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں ڈومیسٹک میچ کھیلا تھا۔

ناقص فارم اور بھارتی بورڈ کے نخروں پر پاکستانی فینز نے بھارتی کپتان کی فارم پر طنز کے نشتر برسائے جنہوں نے بھارتی فینز کو آگ بگولہ کردیا۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، اس ایونٹ میں بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو (دبئی) پر کھیلے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain