تازہ تر ین

چین: انسان اور روبوٹ کی ریس، عالمی دعوت جاری

چین اپریل کے مہینے میں ہیومنائڈز روبوٹس اور انسانوں کے درمیان دنیا کی پہلی ریس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

یہ دوڑ تقریباً 21 کلومیٹر تک ہوگی اور یہ بیجنگ کے صنعتی ضلع ڈیکسنگ کے اقتصادی تکنیکی ڈیویلپمنٹ کے علاقے میں منعقد کی جائے گی جسے ای-ٹاؤن بھی کہا جاتا ہے۔

اس ای ٹاؤن میں روبوٹکس کے اجزاء، مشینیں اور متعلقہ ایپلی کیشنز تیار کی جاتی ہیں جس میں 100 سے زیادہ کمپنیاں ہیں۔ یہ شہر کی تقریباً 10 بلین یوآن کی پیداوار کا تقریباً 50 فیصد فراہم کرتی ہیں۔

دوڑ میں تقریباً 12,000 انسان اور ہیومنائیڈ روبوٹس حصہ لے سکتے ہیں جس میں ٹاپ تھری رنرز کو انعامات دیے جائیں گے۔

ضلعی حکام نے بتایا کہ کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹکس کلبوں اور عالمی یونیورسٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ میراتھن میں اپنے ہیومنائڈز کھلاڑیوں کو پیش کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain