تازہ تر ین

شعیب اختر بھارتی چائے کے دیوانے!

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر المعروف راولپنڈی ایکسپریس کی بھارت کے مشہور چائے والے ڈولی سے ملاقات ہوئی ہے۔

شعیب اختر کی یہ ملاقات دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوئی جس کی کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

شعیب اختر نے ڈولی سے گفتگو کی اور اپنے میچز کے بارے میں پوچھا جبکہ یہ بھی دریافت کیا کہ جب وہ ٹنڈولکر کو آؤٹ کرتے تھے تو ڈولی کو کیسا لگتا تھا۔

بھارت کے علاقے ناگپور کے مشہور ڈولی چائے والے نے شعیب اختر کی بولنگ کی تعریف کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ بال کراتے نہیں بلکہ مارتے تھے، ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پر مجھے بھی اچھا لگتا تھا۔

شعیب اختر نے ڈولی کی چائے کی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain