تازہ تر ین

سزا یافتہ مجرم کا خط موصول نہیں ہوا نہ ہی اسٹبلشمنٹ ایسے خط پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، سیکورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔

اس سے قبل آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانیٔ پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے بطور سابق وزیرِ اعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر ان سے پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain