تازہ تر ین

ہارٹ اٹیک سے ہوش میں آنے والے شہری کو دفتر پہنچنے کی فکر ستانے لگ گئی

چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا لیکن جب وہ کچھ دیر میں صحتیاب ہوا تو اسے بجائے اسپتال جانے کی وقت پر اپنے دفتر پہنچنے کی فکر لاحق ہوگئی۔

چین کے صوبہ ہونان میں 40 سال کے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑا۔ تاہم حالت بحال ہونے کے بعد شہری کی فوری تشویش اپنی صحت کی نہیں بلکہ اس بات کی تھی کہ کونسی ٹرین دفتر فوراً پہنچادے گی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب وہ زمین پر گرے تو ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور ایک مقامی مرکز صحت کے ڈاکٹر فوری طور پر ان کی مدد کو پہنچے اور تقریباً 20 منٹ کے بعد انہیں ہوش آیا۔

تاہم صحت کو ترجیح دینے کے بجائے شہری کے پہلے الفاظ جو تھے وہ یہ تھے، “مجھے کام پر جلدی جانا ہے۔ مجھے فوری تیز رفتار ٹرین کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain