تازہ تر ین

سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنالئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر ٹونی ڈی زورزی اور کپتان ٹمبا باوما نے 50 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی زورزی 22 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ کپتان ٹمبا باوما 49 اور میتھیو برٹزکے 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے واحد وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،  پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، سلمان آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain