راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کے تحت 36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اجتماعی شادی کرنے والے جوڑوں کا تعلق راولپنڈی، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سرگودھار ڈسٹرکٹ سے ہے۔ جوڑوں کو جہیز کا سامان، جیولری اور سلامیاں بھی دی گئیں۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں ہرجوڑے کے خاندان کے 10،10 افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈھول کی تھاپ پرگانے بھی پیش کیے گئے۔
وزیرسوشل ویلیفیر پنجاب سپیل شوکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادی میں مجموعی طور پر 36 جوڑے شادی کے بندھن میں جڑے ہیں۔ دھی رانی پروگرام تاریخی پروگرام ہے۔ بیٹیاں قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنانا ضروری ہے۔ دھی رانی پروگرام شروع کرکے وزیراعلیٰ مریم نواز نے شفیق ماں سا فریضہ انجام دیا۔ ریاست اپنے وسائل عوام تک پہنچا رہی ہے۔