تازہ تر ین

آئی ایم ایف مشن: سپریم کورٹ بار سے بھی ملاقات کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سپریم کورٹ بار ایسویشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا، یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل وفد وزارت قانون بھی پہنچا تھا جہاں اس نے وزارت کے حکام سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع بتایا تھا کہ وفد کو ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے وزارت خزانہ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کے خصوصی وفد سے ملاقات  کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain