تازہ تر ین

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 50 ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی سطح پر آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کی کمی سے 2  لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain