تازہ تر ین

پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشیں! خشک سالی کا خاتمہ

لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارشیں ہوئیں جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور خشک سالی کے اثرات کم ہوئے۔

 بدھ کی رات لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں، جبکہ راولپنڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں تقریباً چار ماہ بعد تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 18 سے 22 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید تین دن تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھی طویل عرصے بعد خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ہے، جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے اور کوہ سفید پر برفباری ہوئی، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain