تازہ تر ین

فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025 کے زیراہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ فیک نیوز اور مس انفارمشین سب سے بڑا خطرہ اور چلینج ہیں۔ ہمیں اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی جانچ کا نظام موجود ہو۔ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے اسے کسی ایک جانب نہیں جھکایا جا سکتا۔ حقائق کی تصدیق کے لئے جامع، مستند اور معتبر نظام ناگزیر ہے جس پر لوگ بھروسہ کر سکیں۔ عالمی میڈیا اداروں کے مقامی میڈیا کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح کی شراکت داری سے شفافیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے اور لوگوں کو اپنی بات کہنے کا موقع فراہم کرے۔ عالمی شراکت داری کے ذریعے مقامی میڈیا اداروں میں مثالی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ غزہ جیسے عالمی مسائل کے بارے میں صحیح اور حقیقی معلومات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ دنیا وہاں ہونے والے مظالم سے آگاہ ہو سکے۔ پاکستان کے پاس بہترین نیوز چینلز، تفریحی چینلز، فلم سازی اور دستاویزی فلمیں بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ نئے معاہدے کئے جائیں ۔اشتراک بڑھائیں اور عالمی میڈیا پر اپنی شناخت بنائیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ءکے تحت رونما ہونے والی تاریخی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر کے خوشی ہوئی۔ وژن 2030 ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain