تازہ تر ین

19 سالہ مسلم نوجوان نے 400 زبانیں سیکھ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔

محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔

انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔

8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

12 سال کی عمر میں انہوں نے جرمن ماہرین کو اپنی 400 زبانوں میں مہارت سے حیران کر دیا اور ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

بھارت میں مناسب پروگرام نہ ملنے پر انہوں نے انٹرنیشنل تعلیمی ادارے کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کرنا شروع کی، جہاں وہ عربی، ہسپانوی، فرانسیسی، اور عبرانی زبانیں سیکھ رہے ہیں۔

14 سال کی عمر میں انہوں نے یوٹیوب کے ذریعے زبانیں سکھانا شروع کیا اور 2024 تک وہ میانمار، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، اور انڈونیشیا میں ورکشاپس کر چکے تھے۔

محمود اکرم چنئی کے الاگپا یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بی اے اور اینیمیشن میں بی ایس سی کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں لسانیات کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ان کی حیران کن صلاحیتیں دنیا بھر کے ماہرین، اساتذہ اور طلبہ کے لیے نئی اُمید اور ترغیب بن رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain