تازہ تر ین

کزن کی شادی ، کرشمہ اور کرینہ نے میلا لوٹ لیا

بھارتی سپر اسٹار کرینہ کپور نے اپنے کزن برادر آدر جین کی مہندی نائٹ پر اپنے حسین لُک سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

حسن و دلکشی اور قاتلانہ ناز و انداز والی کرینہ کپور اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی باتوں اور اپنے نخروں کے سبب بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ خود کو اپنی فیورٹ قرار دیتی ہیں اور سب کی فیورٹ بننے کیلئے وہ صرف اپنی اداکاری پر ہی نہیں لُکس پر بھی بے انتہا توجہ دیتی ہیں۔

اداکارہ کو بالی وڈ کی سب سے فیشن ایبل اداکارہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ فیشن کو فالو نہیں کرتیں بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے فیشن انہیں فالو کرتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اداکارہ اپنے لُکس اور ملبوسات کو کسی کے دیکھا دیکھی نہیں بلکہ اپنی عمر اور جسامت کے حساب سے منتخب کرتی ہیں اس لیے ہمیشہ وہ ہمیشہ دلکش نظر آتی ہیں۔

جہاں کپور خاندان میں اس وقت جشن کا سماں ہے وہیں فیشن کا بھی عروج دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ تقریب میں ہر ایک کی سب سے حسین لگنے کی چاہ ہے اور ایسے میں بازی کرینہ کپور اپنے نام کرتی نظر آئیں۔

کرینہ کپور اپنی پھوپھی کے بیٹے آدر جین کی مہندی کی تقریب میں کرشمہ کپور کے ساتھ پہنچیں جہاں انکا لُک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس تقریبِ خاص میں بیبو نے لہنگا، شلوار سوٹ اور انارکلی کو نظر انداز کرتے ہوئے کافتان ڈریس کا انتخاب کیا۔

بھارتی سپر اسٹار کرشمہ کپور نے حسین گلابی جوڑا پہن کر اپنے دیسی لُک سے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔

جہاں کپور خاندان میں اس وقت جشن کا سماں ہے وہیں فیشن کا بھی عروج دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ تقریب میں ہر ایک کی سب سے حسین لگنے کی چاہ ہے اور ایسے میں بازی جیتنے میں کپور سسٹرز کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

 آدر جین کی مہندی کی تقریب میں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور ایک ساتھ پہنچیں جہاں ان دونوں کا لُک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain