تازہ تر ین

ملک بھر میں موسم پھر خشک ہوگیا، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

ملک بھر میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد سے موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں میں  ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات  تاحال موجود  ہیں۔ آج لاہور  میں کم سے کم درجہ حرارت 9  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سےزیادہ ،23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

پیش گوئی کے مطابق آج ہفتے کے روز     ملک کے بیشتر  علاقوں  میں موسم سرد اور خشک  رہنے کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔ مری، گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کی توقع ہے۔

سندھ میں آج بیشتر اضلاع میں موسم خشک    رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم   سرد اور   خشک     رہنے کے علاوہ  بالائی اضلاع میں شدیدسرد  رہنے کا امکان   ہے جب کہ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز موسم    شدید سرد اور   مطلع جزوی ابر آلود   رہنے    کا امکان ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں بھی آج بیشتراضلاع میں موسم   سرد اور   خشک   رہنے    کا امکان  ہے تاہم شمالی اضلاع میں شدید سردی رہنے کی توقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain