پنجاب میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے کرے گی۔ مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی “مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکر مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہوں گی۔ مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکی ورک فورس مجموعی طورپر تقریباً60ہزارسے زائد پر مشتمل ہوگی۔ مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزپولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کے ذمے دار ہوگی۔ مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکے ذریعے مریض اورمریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ کے مطابق موجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی کا 47 فیصد کوراور 53فیصد ان کورڈ ہے۔ 93 فیصدمریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلی نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا۔