تازہ تر ین

پاک بھارت میچ: ورون دھون کی پوسٹ پر ماہرہ کا تبصرہ وائرل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

دونوں ممالک میں موجود کروڑوں کرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ نامور شوبز شخصیات بھی ٹی وی اِس وقت اسکرینز پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں اور اپنے اپنے ملک کی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اس دوران معروف بھارتی اداکار ورون دھون کی ایک دلچسپ انسٹاگرام پوسٹ سامنے آئی جس میں انہیں اپنی بیٹی کے ہمراہ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں ورون دھون نے اپنی اکلوتی بیٹی کا چہرہ حسب معمول چھپائے رکھا ہے جو ان کی گود میں بیٹھی اپنے والد کے ساتھ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھ رہی ہیں۔

(اسکرین شاٹ)

پوسٹ کے کیپشن میں ورون دھون نے لکھا کہ میں اپنے والد کے ساتھ کرکٹ دیکھا کرتا تھا اور اب میری بیٹی میرے ساتھ بیٹھ کر بھارتی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے۔

ورون دھون کی یہ ’کیوٹ پوسٹ‘ نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آئی بلکہ نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کمنٹ سیکشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ماہرہ خان نے تصویر پر ’Awww‘ کمنٹ کرتے ہوئے ساتھ دل والی ایموجی لگا کر ورون دھون کی اپنی بیٹی کے ساتھ شفقت پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ورون دھون کی مشہور فلموں میں ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ ، ‘بدلہ پور’ ، ‘اکتوبر’ ، ‘بدریناتھ کی دلہنیا’ ، ‘کَلنک’ ، ‘سوئی دھاگہ’ اور ‘بھیڑیا’ شامل ہیں۔

ورون دھون نے 24 جنوری 2021 کو اپنی زندگی کی محبت، بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی جن کے امید سے ہونے کا اعلان گزشتہ برس فروری میں کیا گیا تھا۔

بعدازاں 3 جون 2024 کی رات نتاشا دلال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر دھون اور دلال خاندان کے افراد خوشی سے جھومتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا جاری ہے جس میں جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد اپنے گروپ میں اس وقت چوتھے یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے آج دبئی میں بھارت کو ہرانا پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain