تازہ تر ین

ثانیہ کا ‘جلیبی بائی‘ ڈانس چھا گیا

فلم ’دنگل‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی فلم ’مسز’ ریلیز ہونے کے بعد سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 فلم کی کہانی ایک تربیت یافتہ رقاصہ کے گرد گھومتی ہے، جسے شادی کے بعد دقیانوسی پدرشاہی روایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گھریلو خاتون کے طور پر اپنی نئی زندگی میں جدوجہد کرنی ہوتی ہے۔

تاہم فلم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لینے والی اداکارہ ثانیہ کی بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ملیکہ شراوت کے گانے ‘جلیبی بائی‘  پر رقص کرنے کی ویڈیو نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی دھوم مچادی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ثانیا ملہوترا کو برگنڈی ساڑھی اور سنہرے زیورات میں انتہائی جاذبِ نظر  میک اپ کے ساتھ ملیکہ شراوت کے آئٹم سانگ پر اپنے سزلنگ ہاٹ مووز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویدیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ چانیہ ملہوترا کی کی دلکش اداؤں پر  ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘ثانیہ اداکارہ کے ساتھ ایک حیرت انگیز رقاصہ ہیں‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘سپر اسٹار ثانیا ملہوترا آنے والے وقت کی سپر اسٹار ہیں میں تو  دنگل کے بعد سے ہی ان کا  مداح ہوں‘۔

 ایک صارف نے تو اداکارہ اور ریتیک روشن کے ڈانس کولیبریشن کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثانیہ ملہوترا ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم ’مسز‘ میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کی توجہ سمیٹ رہی ہیں۔

اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی فلم مسز اپنی ریلیز کے بعد سے ریکارڈ بریک پرفارمنس کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔

آرتی کداو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو اس کی جذباتی گہرائی کے لیے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ فلم میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا کے ساتھ اداکار نشانت دہیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

بات کی جائے فلم کی کہانی کی تو فلم نے خاص طور پر خواتین کے درمیان اثر انگیز گفتگو کو جنم دیا ہے جس میں ان کی چھپی ہوئی جدوجہد کے بارے میں، جن کا انہیں عام خاندانی سیٹ اپ میں سامنا کرنا پڑتا ہے، عکاسی کی گئی ہے ۔

’مسز‘ مقبول ملیالم فلم ’دی گریٹ انڈین کچن‘ کی ہندی کاپی ہے جس میں ثانیہ کے کردار رچا کی جدوجہد کی تصویر کشی کی گئی ہے، رچا ایک خواہش مند رقاصہ ہے جو شادی کے بعد گھر کے کام کے نہ ختم ہونے والے معمولات میں پھنس جاتی ہے۔

ریچا پر گھر کے تمام کاموں کی ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے جن میں صفائی، برتن دھونا، کھانا پکانا، یہاں تک کہ ٹپکتے ہوئے نلوں کی مرمت کرنے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

جبکہ اس گھر کے مرد آرام سے موبائل پر مصروف رہتے ہیں یا یوگا کرتے ہیں۔ اس حد تک پدرشاہی ماحول ہے کہ بہو کو سسر کو صبح سویرے برش پکڑانا بھی فرض سمجھا جاتا ہے جبکہ وہ آرام سے برآمدے میں بیٹھا ہوتا ہے۔

فلم کے اختتامی مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ آخر کار ریچا اس ٹاکسک فیملی سے علیحدہ ہوکر ایک آزاد ڈانس ٹیچر بن چکی ہوتی ہے، جو اپنے دکھوں کو رقص کے ذریعے بیان کر رہی ہوتی ہے، جبکہ اس کا سابق شوہر دوبارہ شادی کر چکا ہوتا ہے۔

فلم کے آخر میں دکھایا جاتا ہے کہ ریچا کے سابق شوہر کی نئی بیوی بھی وہی مظالم سہہ رہی ہے، جو ریچا پر کیے گئے تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain