بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ کی۔
محمد وسیم علی نے کہا کہ محمد کیف پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیز دھار آلے سے بھی حملہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے تشویش کا اظہار کیا کہ حملہ جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ یونیورسٹی کی سیکیورٹی اور پولیس بعد میں وہاں پہنچی۔
محمد کیف کو زخمی حالت میں جواہر لعل نہر میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کردی کہ وہ دم توڑ چکے ہیں۔
سول لائنز سرکل افسر ابھے پانڈے نے کہا کہ پولیس مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کا عمل مکمل کر رہی ہے۔