تازہ تر ین

بھارت کی کارکردگی سے لگتا ہے اس دفعہ چیمپئنز ٹرافی ان کی ہوگی: راشد لطیف

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہےکہ اس بار بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا امکان ہے۔

 راشد لطیف  نے کہا کہ بھارت کی کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس دفعہ ان کی ہوگی۔

دوسری جانب قومی ٹیم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن  میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنایا گیا اور سلیکٹرز گھبرا گئے ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بھارت کی بہت مضبوط ٹیم ہے، قومی ٹیم کا جو اعلان کیا گیا عوام اور میڈیا کو ایک مرتبہ  پھر پاگل بنایا گیا ہے، جن کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ان میں سے کچھ کو ٹی ٹوئنٹی اور کچھ کو ون ڈے میں رکھ لیا گیا، ایک مرتبہ پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ابھی بھی پاکستان کی جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے میں اس پر حیران ہوں، کرکٹ کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دی اور چیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں جگہ بنائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain