تازہ تر ین

ٹیم کے بعد فائنل بھی ملک سے باہر! بھارتی پاکستان پر طنز کرنے لگے

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے گرین شرٹس کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے اور فائنل دبئی میں ہونے پر سابق بھارتی اسپنر پاکستان پر طنزیہ جملے کَسنے لگے۔

آسٹریلیا کیخلاف پہلے سیمی فائنل میں کامیابی کیساتھ ہی بھارت نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا تاہم فائنل لاہور سے دبئی منتقل ہونے پر بھارتی کھل کر پاکستان پر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت طے ہوا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم فائنل تک نہ پہنچی تو ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم روہت الیون کے فائنل میں پہنچنے کے  باعث ایونٹ کا فائنل اب دبئی میں شیڈول ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ پہلے، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوا اور اب فائنل کی میزبابی بھی پاکستان سے چھن گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان ابتدائی دو میچز میں بدترین شکستوں کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالی ٹیم بنی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain