پل پل بدلتے فیشن میں جہاں اس بار ہر جانب ’فرشی شلوار’ کی دھوم مچی سنائی دے رہی ہے وہیں عائزہ خان بھی اس شلوار ڈیزائن کے سحر میں مبتلا ہونے سے خود کو نہ روک سکیں۔
یہ سوال ہر عید پر خواتین کو بے حد پریشان کرتا ہے کہ آخر اس عید پر کیسا لباس تیار کروائیں ، اور اگر اسی سوال کو لے کر آپ بھی پریشان ہیں تو اس بارے میں زیادہ کنفیوز نہ ہوں کیونکہ اس عید پر کچھ دلکش، منفرد اور شاندار فیشن اسٹائل سامنے آ رہے ہیں جن میں قابل ذکر اور وائرل فرشی شلوار کا ٹرینڈ ہے۔
یہ کھلی اور فرش کو چھوتی ہوئی شلوار کا ڈیزائن پچھلے کچھ وقت سے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر چھایا ہوا ہےجو جاذبِ نظر ہونے کیساتھ خوبصورت رنگوں اور نفیس کپڑوں میں دستیاب ہے۔
جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی اس عید پر اپنی کلیکشن میں اس فرشی شلوار کو شامل کرنے کی خواہش دل میں لیے بیٹھا ہے ۔
فرشی شلوار کے دلدادہ میں اداکارہ عائزہ خان بھی شامل ہیں جو حالانکہ اس فیشن کو اپنی کلازیٹ کا حصہ پہلے ہی بنا چکی ہیں لیکن اسکے باوجود انکا دل نہیں بھرا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی چند تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں کتھی رنگ کی فرشی شلوار کا کو آڈر سیٹ زیب تن کیے دیکھا گیا۔
ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ ، کانوں میں جھمکے اور سبز چوڑیوں میں ملبوس عائزہ خان کی مصومیت جہاں ہر دیکھنے والوں کو متاثر کررہی تھی وہیں ہر ادا ہر انداز ہر مداح اپنا دل ہارے بیٹھے نظر آئے۔
فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنے کزن کے موصول ہونے والے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ،’آج صبح 7 بجے میرے کزن کا میسج آیا کہ یہ فرشی شلوار کیا چیز ہے جس پر سب دیوانے ہو رہے ہیں؟’
اداکارہ نےبتایا کہ،’لگتا ہے پوری دنیا فرشی کی دیوانی ہو گئی ہے۔اور میں تو پہلے ہی اس کی دیوانی ہوچکی ہوں ،کیونکہ یہ اس سیزن کی 77ویں فرشی شلوار ہے جو میں پہن رہی ہوں! لیکن سچ کہوں تو دل ابھی بھی بھرا نہیں’۔
عید کی مشکل دور کرتے ہوئے عائزہ خان نے بتایا کہ،’مجھے لگتا ہے کہ اس عید کا اصل حسن فرشی شلوار ہے، آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟’۔
ساتھ ہی اداکارہ سے اس فیشن کے نقصان سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ،’لیکن براہ کرم یہ نظر انداز کریں کہ میری فرشی شلوار فرش کو چھو نہیں رہی کیونکہ اس سیزن میں سب سے زیادہ میں خود ہی اس کی وجہ سے فرش پر گری ہوں’۔