مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔
پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع جنوبی کے تھانوں میں درج ہیں۔
وکیل کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ملتوی
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں بوٹ بیسن پولیس نےملزم ارمغان پیش نہیں کیا گیا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ ملزم ارمغان کیخلاف بوٹ بیسن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے 2 مقدمات میں وکیل کو دھمکیاں دیں تھیں۔ ملزم کیخلاف سیف علی جتوئی ایڈووکیٹ نے 2024 میں مقدمہ درج کرایا تھا۔