تازہ تر ین

سجل علی اور اذان سمیع کی بیچ سڑک لڑائی، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز حسینہ سجل علی کی اداکار اذان سمیع کے ساتھ سڑک پر لڑتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

ڈراما ’محمودآباد کی ملکائیں‘ میں ‘آفرین’ کا کردار نبھانے والی سجل علی نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں ایسی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے کہ شوبز پر کڑی نظر رکھنے والوں کو اسی وقت انکا کریئر کامیاب ہوتا نظر آگیا تھا۔

یہ اندازہ سچ ثابت ہوا کیونکہ سجل علی نے اپنی منفرد اداکاری سے وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں۔

انکے فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ڈراما ’چپ رہو‘ ، ’گلِ رعنا‘ ، ’او رنگریزہ‘ ، ’یقین کا سفر‘ ، ’زرد پتوں کا بن‘ اور ’آنگن‘ ہیں جن میں وہ یکسر منفرد کرداروں کو نبھاتی دکھیں۔

سجل علی نے پاکستان کے علاوہ بالی وڈ کی دنیا میں بھی قدم رکھا جب وہ فلم ‘موم’ میں اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ غصے کے عالم میں تیز رفتاری سے چلتی نظر آئیں اور گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے اذان سمیع کو گریبان سے پکڑ کر نیچے اتارتی دکھیں۔

ویڈیو میں سجل علی نارنجی لمبی قمیص اور دوپٹے کے ساتھ گلابی ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ اذان سمیع سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ اور ویسکوٹ پہنے نظر آئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں یہ لڑائی تنہائی میں نہیں ہورہی بلکہ لوگوں کا مجمع انکو دیکھنے میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت بھی منظرِ عام پر آچکی ہے کیونکہ چند مزید ویڈیو کلپس میں یہ کوئی حیقیقی لڑائی نہیں بلکہ شوٹنگ کا حصہ نظر آئی۔

ایک ویڈیو کلپ میں سجل علی کے ساتھ اداکار ہمایوں سعید بھی کھڑے ہنستے نظر آئے جبکہ لڑائی کا سین بھی سجل علی نے ایک سے زائد ٹیک میں کیا۔

وائرل ویڈیوز انکے نئے پراجیکٹ ‘میں منٹو نہیں ہو’ کی شوٹنگ کے بی ٹی ایس ہیں جو ممکنہ طور پر اس مقام پر جمع ہونے والی عوام نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کیے اور سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

یہ سین پاکستان کے شہر لاہور کے ڈیفنس رایا گولف اینڈ کنٹری کلب میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا انکشاف وائرل ویڈیو پر لکھی ہوئی کرنٹ لوکیشن سے معلوم چلا۔

یاد رہے کہ اذان سمیع خان اور سجل علی اس سے قبل ڈراما ‘عشقِ لا’ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے اور اب ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں اسکرینز شیئر کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain