تازہ تر ین

چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، ہارون اختر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر نے مزیدکہا کہ مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔

ہارون اختر نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160 اور ہول سیل قیمت 165 روپے کلو ہے۔ چینی کی 80 فیصد فروخت کمرشل ہے، صرف 20 فیصد نان کمرشل سیل ہے۔ اس بار گنے کے کاشتکار کو 725 سے 850 روپے ریٹ ملا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain