نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کی 7 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں۔
ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔
اوپنر ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں فن ایلن نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیمپمین 24، جیمز نیشم اور مچل ہے 3، 3 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 29 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
میچ کے اختتامی اوورز میں کپتان مائیکل بریسویل نے 26 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز نہایتی مایوس کُن رہا، اوپنر محمد حارث 2، خوشدل شاہ 6، حسن نواز، کپتان سلمان آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی ایک ایک رن بناکر پویلین روانہ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عرفان خان نیازی نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 جبکہ ول او رورک، جیمز نیشم اور زکیری فولکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لیںڈ نے پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں تھی، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی