تازہ تر ین

بھارت سے کئی بار آسکر چھینا گیا،دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون کا شمار اُن بھارتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو عالمی سطح پر بھارت کی سفیر سمجھی جاتی ہیں، انہوں نے مختلف انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارت کی نمائندگی کی ہے، سال 2023ء میں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں انہوں نے بطور پریزنٹر فرائض سرانجام دیے تھے۔

حال ہی میں ‘آسکر 2025’ کی تقریب ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی اور جیتنے والوں کی فہرست سے بھارتی فلموں اور اداکاروں کے نام غائب نظر آئے۔

‘آل وی امیجن ایز لائٹ’ اور ‘لاپتا لیڈیز’ جیسی فلموں کے بارے میں ہونے والی بحث کے پیشِ نظر دیپیکا نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘میں ایڈرین بروڈی کو آسکر ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہوں’ تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘بھارت سے آسکر کئی بار چھینا گیا ہے، بہت سی فلمیں، اور اداکار جو آسکر ایوارڈ جیتنے کے حقدار تھے انہیں نظرانداز کردیا گیا’۔

یاد رہے کہ سال 2023ء میں تیلگو فلم ‘آر آر آر’ کا بے حد مقبول گانا ’ناٹو ناٹو‘ آسکر ایوارڈ جیت چکا ہے، یہ کسی انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔

دیپیکا پڈوکوں نے 2023 میں منعقدہ اس تقریب میں ’ناٹو ناٹو‘ کا آسکر ایوارڈ پیش کیا تھا۔

اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے یاد ہے جب ‘آر آر آر’ کا اعلان کیا گیا تو میں جذباتی ہوگئی، ایک بھارتی ہونے کے علاوہ، میرا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن یہ ایک بہت بڑا، بہت بڑا لمحہ تھا، جسے میں نے ذاتی طور پر محسوس کیا’۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پیدائش کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے، وہ اِن دنوں فیشن انڈسٹری کی مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی تک فلم کے سیٹ پر واپسی نہیں کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain