تازہ تر ین

حرا مانی کا عجیب بریانی-فروٹ چاٹ کمبو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔

ایک نجی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں حرا مانی نے بتایا کہ انہیں میٹھے کا بہت شوق ہے، جس کی وجہ سے وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے شوہر، اداکار مانی کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوتی ہیں اور اسے کھانے کی دعوت دیتی ہیں تو مانی حیران ہوکر پوچھتے ہیں، ‘تم یہ کیسے کرلیتی ہو؟ اور مجھے بھی کہتی ہو کہ اسے کھاؤ۔‘

حرا نے ہنستے ہوئے کہا کہ مانی کے لیے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ کوئی کراچی والا بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ مکس کر سکتا ہے۔

حرا مانی کا شوبز کریئر

حرا مانی کا شوبز میں سفر منفرد اور دلچسپ رہا ہے۔ انہوں نے ابتدا میں ٹی وی میزبان کے طور پر اپنا نام بنایا، لیکن ان کی پہچان کا اصل ذریعہ ڈرامہ انڈسٹری بنا۔ ان کا پہلا بڑا ڈرامہ ‘پریتو‘ تھا، جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا

 مگر انہیں اصل مقبولیت ڈرامہ ‘دو بول‘ سے ملی، جس میں انہوں نے گوہر کا کردار ادا کیا اور ان کی پرفارمنس نے انہیں ہر گھر میں پسندیدہ بنا دیا۔

حرا کی بہترین اداکاری کی فہرست میں ‘میرے پاس تم ہو‘، ‘دل موم کا دیا‘، اور ‘پگلی‘ جیسے کامیاب ڈرامے شامل ہیں، جن میں ان کی پرفارمنس کو ناقدین اور ناظرین دونوں نے بے حد سراہا۔

حرا مانی نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی بے ساختہ اور منفرد شخصیت کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے انوکھے انداز اور برجستہ باتوں سے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain