تازہ تر ین

اظفر رحمان کے نجی زندگی پر چونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کے معروف اداکار اظفر رحمان نے اپنی نجی زندگی اور اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھنے کی وجہ بھی بتادی۔

اظفر رحمان ایک اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں، وہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔

 انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے اور  عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے ساتھ بہت اچھے دوست ہیں۔

اظررحمان اپنی زندگی کی محبت مہوش نامی خاتون سے 8 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے وقت ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھی لیکن اس کے بعد سے ان کی پرسنل لائف پوشیدہ ہے۔

اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے اور وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ زیادہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور لوگ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

 اداکار شان سحر میں مہمان تھے، جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں بتایا اور ذاتی زندگی کو پوشیدہ رکھنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی۔

میزبان ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی بیگم کو چھپا کر رکھا ہوا ہے، ہمیں کچھ نہیں پتا آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں۔

جس کے جواب میں اظفر رحمان نے کہا کہ ‘میں نے بیگم کو چھپا کر نہیں رکھا ہوا، ذاتی زندگی کے بارے میں اگر سب کو پتا ہو تو پھر اس میں ذاتی کیا رہ گیا’۔

اظفر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے بہت سارے ایسے دوست ہیں جن کے رشتے بنتے اور بگڑتے ہیں، اگر وہ بنتے یا بگڑتے ہیں تو جب وہ بگڑتے ہیں تو سب کے سامنے بگڑے ہوئے ہوتے ہیں، اس لیے مجھے ایسا لگتا ہے کہ شادی اور ریلیشن شپس جتنا چھپی رہیں اتنا بہتر ہے’۔

اظفر کا مزید کہنا تھا میری اہلیہ کو پسند نہیں ہے، اس کی پہلی شرط ہی یہی تھی کہ میں یہ سب نہیں کرسکتی اور دوسری چیز یہ تھی کہ اس سے ایک پریشر رہتا ہے کہ عید پر یہ تصویر ڈال دو، یہاں چلے جاؤ وغیرہ وغیرہ۔

ندا یاسر نے کہا کہ ہم نے صرف اظفر کی شادی کی تصاویر دیکھی اس کے بعد ہماری کئی ایونٹس میں ملاقاتیں ہوتی رہیں لیکن ہم نے بھی ان کی اہلیہ کو کہیں نہیں دیکھا، تو کیا آپ ان کو کہیں گھمانے پھرانے نہیں لے کر جاتے۔

اس پر اظفر نے بتایا کہ ہم پوری دنیا ساتھ گھوم چکے ہیں، ہر جگہ جاتے ہیں میرے دوستوں کا جو سرکل ہے اس میں ہم سب ملتے ملاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہوتے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہم اپنی اور اپنے دوستوں کے گروپ کی بھی تصاویر نہیں ڈالتے، یہ جو ایک پریشر ہوتا ہے کہ ہر کچھ وقت بعد تصاویر ڈالنی ہوتی ہے تو میں نے خود کو اور اپنی فیملی کو اس سے آزاد کیا ہوا ہے کہ کوئی ایسی آفت نہیں ہے، چِل کریں۔

والدہ، بہن بھائیوں میں سے بھی کسی کے میڈیا پر نہ آنے کے بارے میں سوال پر اظفر کا کہنا تھا کہ وہ سب تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ان کا میڈیا کی جانب کوئی رجحان نہیں ہے۔

اہلیہ کے پروفیشن کے بارے میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل شیف ہیں اور بہت اچھا کھانا بناتی ہیں لیکن ان کا رجحان بیکنگ کی طرف زیادہ ہے اس لیے ان کو بھی سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کرتی۔

بزنس کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ان کے بچے چھوٹے بھی ہیں جو سن کر ندا یاسر خود بھی حیران ہو کر بولیں کہ ہمیں تو یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اظفر کے بچے ہیں۔

اس پر اداکار نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی کی ہر چیز عوام کے سامنے لے آئیں گے تو ہماری پرائیویسی کے لیے کہاں گنجائش رہے گی۔

اس پر اظفر رحمان نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام شہریار ہے، لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں ہر چیز سامنے لانے کی کیا ضرورت ہے، بحیثیت سیلیبریٹی ہماری چھوٹی چھوٹی چیزیں فوراً وائرل ہوجاتی ہیں تو ہم اپنی فیملیز کو اس چیز سے کیوں گزاریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain