شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی سے پہلے ان کا ایک دلچسپ انکشاف۔
کم ہی لوگوں کو علم ہے کہ کرینہ کپور، شادی سے پہلے، ایک معروف سیاستدان پر دل ہار بیٹھی تھیں۔ اس بات کا انکشاف خود کرینہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
کرینہ کپور، جو اپنے کیریئر کے آغاز میں اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں، نے ایک وقت میں مشہور سیاستدان راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
انہوں نے یہ انکشاف مشہور شو ‘رینڈوو ود سیمی گریوال‘ میں کیا، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی ایک شخص کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی؟ کرینہ نے جواب دیا، ‘یہ تھوڑا متنازعہ ہو سکتا ہے، لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی۔‘
کرینہ نے مزید کہا کہ وہ راہول گاندھی کی تصویریں دیکھتی رہتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ ان سے ملاقات کتنی دلچسپ ہو سکتی ہے۔ ‘میں ایک فلمی خاندان سے ہوں اور وہ ایک سیاسی خاندان سے، اس لیے ہمارے درمیان بات چیت بہت دلچسپ ہو سکتی ہے۔‘
تاہم، برسوں بعد جب کرینہ سے اس بات کے بارے میں دوبارہ سوال کیا گیا، تو انہوں نے اسے ایک پرانی کہانی قرار دے کر کہا کہ یہ موضوع اب ختم ہو چکا ہے۔ لیکن اس انکشاف نے اس وقت ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
کرینہ کپور کی زندگی ہمیشہ میڈیا کی نظروں میں رہی ہے، اور ان کے افیئرز اور تعلقات نے ہمیشہ عوام کی توجہ کو اپنی طرف کھینچا ہے۔