تازہ تر ین

ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے ساتھ 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق کردی۔

 ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کا 5.6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8.33 فیصد شیئر ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل بورڈ نے ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ سے 13.1 ملین ٹن تانبہ اور 17.9 ملین اونس سونا حاصل ہونے کی توقع ہے، ریکوڈک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے 2028 سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہو گی۔

بیان میں کہا گیا کہ  ریکوڈک کے پہلے مرحلے کی ترقی کے لیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی ہے،  ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں او جی ڈی سی کے شیئرز 2.76 فیصد بڑھ گئے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل  ریکوڈک پروجیکٹ آئندہ 37 سالوں کے لیے تانبے اور سونے کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گا،  او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل (GHPL)، بیرک گولڈ اور بلوچستان حکومت میگا پروجیکٹ میں شراکت دار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ریکوڈک کے دوسرے مرحلے میں 2034 سے پروسیسنگ کی صلاحیت 90 ملین ٹن سالانہ تک بڑھائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain