تازہ تر ین

بینک فراڈ : نادیہ خان کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے

نجی بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے اہلیہ کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو بھی رقومات منتقل کیں۔

خبریں ڈیجیٹل کے مطابق مالی فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ایف آئی اے کے عبوری چالان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے اکاؤنٹس میں بھی 3 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی۔

عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شئیرز کی مد میں 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔ عاطف خان نے اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔

مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کیے۔ کمپنی کے سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے عاطف خان کے مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے میں مدد کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain