تازہ تر ین

بلاول کی ثالثی حکومت کو منظور، پس پردہ کیا ہونے جا رہا ہے؟

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی۔

حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹو کو دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی سے بات کرلیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اہم معاملہ ہے، اس پر جتنی گفتگو ہو اچھی بات ہے۔

ایک سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کی شکایت کسی حد تک درست ہے، ضرورت ہے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain