تازہ تر ین

پائلٹ کا پاسپورٹ بھولنا ایئر لائن کو مہنگا پڑ گیا

لاس اینجلس سے اڑان بھرنے کے 2 گھنٹے کے بعد پائلٹ کو یاد آیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گیا ہے، جس کے نتیجے میں پرواز بیج سفر سے واپس لوٹ آئی، یہ واقعہ جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنا ہر کوئی حیران رہ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز اس وقت واپس لوٹ آئی جب اس کے پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گیا ہے۔

پائلٹ نے ڈرامائی انداز میں درمیان میں 257 مسافروں سے بھری پرواز سان فرانسسکو کی طرف موڑ لی، جس کے نتیجے میں تاخیر ہوئی تو مسافروں نے بھی اپنا غم و غصہ آن لائن شیئر کیا۔

معاملہ سوشل میڈہا کی زینت بنا تو یونائیٹڈ ایئر لائنز نے اس کی تصدیق کی اور مسافروں سے معافی مانگ لی، اس کے ساتھ ہی انہیں معاوضے کے طور پر 15 ڈالرز کے واؤچرز بھی دیے گئے۔

مسافروں کو ان کی منزل تک لے جانے کے لیے نئے عملے کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز میں موجود 4 پائلٹوں میں سے 1 اپنا پاسپورٹ بھول گیا تھا، چین کے قانون کے مطابق پائلٹ بغیر پاسپورٹ چین میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain