تازہ تر ین

بدھ مذہب کے مقدس مقام ’’مہابدھی مہاویہاڑا ‘‘ پر بھارتی قبضہ

بھارتی ریاست بہار کے شہر بدھ گیا میں بدھا کو جس درخت تلے نروان حاصل ہوا وہاں اشوک اعظم نے خانقاہ ’’مہابدھی مہاویہاڑا ‘‘تعمیر کرائی تھی جو بدھوؤں کے 4 مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔

بدھ مت کو زوال آیا تو برہمنوں نے جزوی قبضہ کر اسے ’’مہابدھی مندر‘‘ میں تبدیل کر دیا، اب آر ایس ایس کے زور پکڑنے پر وہاں کھلے عام ہندوانہ رسومات ادا ہونے لگی ہیں۔

جس پر دنیا بھر کے بدھوؤں میں بے چینی پھیل چکی ہے اور وہ مودی سرکار کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، یوں طاقت کے بل پر اقلیتوں پہ ظلم کا ایک اور واقعہ مودی کے بھارت میں سامنے آ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain