تازہ تر ین

بحر احمر میں آبدوز حادثہ: 45 سیاحوں سمیت ہلاکتیں

سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔

تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 45 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔

امدادی کاموں کے دوران 39 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ 6 سیاحوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی “سی اسٹوری” غرق ہوگئی تھی۔

اُس حادثے میں 35 مسافروں کو بچالیا گیا تھا جب کہ 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain