کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ کراچی اور بلوچستان کی درمیانی سرحد پر آیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں ضلع جنوبی، ملیر، ضلع وسطی، اسکیم 33، نیو کراچی، سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال سے 75 کلومیٹر دور تھا۔
محکمہ موسمیات اسلام اباد مرکز کے مطابق 4 بجکر 11منٹ پر محسوس کئے گئے زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔