تازہ تر ین

جھانوی کپور نے ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر آگ لگا دی

بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے ‘لیکمے فیشن ویک’ میں ریمپ واک کے دوران اپنے بےباک انداز سے اسٹیج پر آگ لگادی۔

‘لیکمے فیشن ویک’ میں جھانوی کپور سے قبل کئی نامور اداکار و فنکار ریمپ پر واک کرکے شو کو رونق بخش چکے ہیں، تاہم جھانوی کپور کی ریمپ پر بولڈ انٹری کی تصاویر اور ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔

سیاہ اوور کوٹ میں ملبوس جھانوی کپور نے ریمپ پر واک کے دوران اچانک اپنا اوورکوٹ انتہائی دلکش اور پُراعتماد انداز میں اتار پھینکا، جس کے نیچے انہوں نے ایک چُست اسٹریپ لیس بلیک باڈی کان ڈریس پہن رکھا تھا جو انکی دلکش اداؤں کے ساتھ انتہائی دیدہ زیب لگ رہا تھا۔

بندھانی فیبرک سے تیار کردہ یہ بلیک باڈی کان ڈریس، روایتی بھارتی ٹیکسٹائل اور جدید مغربی ڈیزائن کا ایک منفرد اور دلچسپ امتزاج تھا جس کی تیاری میں یقیناً کڑی محنت لگی ہوگی۔

جھانوی کپور کا یہ لباس معروف ڈیزائنر راہول مشرا نے ڈیزائن کیا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے کانوں میں بالیاں اور زلفیں کھلی چھوڑ کر بھرپور بے باک انداز اپنایا ہوا تھا۔

قبل ازیں ایشان کھتر نے بھی ‘لیکمے فیشن ویک’ میں ریمپ واک کے دوران اپنے کپڑے اتار کر سب کے سامنے اپنے 8 پیک ایبس کی نمائش کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی اس بےباک حرکت کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain