ہیملٹن: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیڈن پارک گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، جہاں بیٹرز اور بولرز نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جبکہ سیشن سے قبل وارم اپ ایکسرسائز بھی کی گئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہوگا، جس کے لیے قومی ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔